پنجاب یونیورسٹی سکالرز کا اعزاز

ہفتہ 1 اگست 2015 17:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کی دو پی ایچ ڈی سکالرز ظلِ مریم سہیل اور عنبر شمس کو اوسلو سمر سکول 2015ء کے لئے بین الاقوامی مقابلے کے بعد منتخب کر لیا گیا ہے ۔ دونوں سکالرز شعبہ زوالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ندیم شیخ کے زیر نگرانی تحقیقی امور انجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اوسلو سمر سکول 2015ء کے لئے دنیا بھر سے 180 طلبہ منتخب کئے گئے ہیں جن میں پاکستان کی نمائندگی ظلِ مریم سہیل اور عنبر شمس کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سمر سکول کے لئے بیشتر طلبہ کا تعلق سکینڈینیوین اور یورپی یونین کے ممالک سے ہے جبکہ چند طلبہ کا تعلق برازیل ، کینیڈا، امریکہ ، سنگاپور، جنوبی افریقہ ،چائنہ اور پاکستان سے ہے۔ چیئرمین شعبہ زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی نے پنجاب یونیورسٹی کی منتخب سکالرز کو مبارک پیش کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :