پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام سیمینار سوموار کو ہوگا

ہفتہ 1 اگست 2015 17:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) : پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے اشتراک سے ’مالی بحران کی پیشگوئی میں ماہرین ناکام کیوں ہوتے ہیں اور اس سے سے کیسا بچا جائے؟‘کے موضوع پر بروز سوموار 3اگست 2015کوصبح 10:30پر سنٹر کے آڈیٹوریم میں خصوصی تقریب ہوگی جس میں معروف مصنف، معیشت دان اور سیاستدان لارڈ میگنڈ ڈیسائی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔