آل راؤنڈر انور علی کو جارحانہ بیٹنگ کا صلہ بڑی خوشخبری کی صورت میں مل گیا
اتوار 2 اگست 2015 16:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی کا رشتہ طے پاگیا‘ بڑی عید کے بعد وہ اپنی دلہنیا کو بیاہ کر لے آئیں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم کو فتحیاب کرانے والے آل راؤنڈر انور علی پر انعامات کی بارش ہوگئی ان کے ادارے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے جہاں ان کی عہدے میں ترقی کردی وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ ان کو انعام دینے کے بارے میں سوچ رہا ہے جبکہ دوسری طرف سٹار کرکٹر کے اہل خانہ نے ان کا رشتہ سوات کی رہائشی لڑکی سے طے کردیا ہے۔
دونوں خاندانوں کے مابین گزشتہ چھ سالوں سے رشتہ کی بات چل رہی تھی۔ دونوں خاندانوں نے بڑی عید پر شادی کا فیصلہ کیا ہے دونوں خاندان کراچی کے علاقے میٹرو ول میں رہتے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق انور علی کی شادی بڑی عید کے فوراً بعد کردی جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ہیوگو نیس اور جان زیلینسکی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا
-
پوری توجہ انگلینڈ سیریز اور ورلڈ کپ پر ہے، بابر اعظم
-
ڈیوین براوو افغانستان ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈرمقرر
-
ثانیہ مرزا نے گھر کے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی نیم پلیٹ لگادی
-
ریال میڈریڈ اور جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر ٹونی کروس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پیرس اولمپکس سے قبل ارشد ندیم کو 6 نئے جیولن مل گئے
-
ناقص پرفارمنس ، حسن علی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر
-
رستم زماں المعروف گاما پہلوان کا یوم پیدائش منایا گیا
-
کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں بابر اعظم نے میری بہت مدد کی، صائم ایوب کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.