متحدہ عرب امارات ، پولیس نے بغاوت کی سازش ناکام بنادی، غیر ملکیوں سمیت 41 افراد کو گرفتار،گرفتار افراد پر اقتدار پر قبضہ کرنے اور ملک میں خود ساختہ خلافت قائم کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا،’گرفتار افراد متحدہ عرب امارات میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، اٹارنی جنرل سلیم سعید کوبیش
اتوار 2 اگست 2015 21:15
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) متحدہ عرب امارات میں پولیس نے بغاوت کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے غیر ملکیوں سمیت 41 افراد کو گرفتارکرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پولیس نے بغاوت کی سازش کے الزام مین غیر ملکیوں سمیت 41 افراد کو گرفتارکرلیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ان لوگوں پر اقتدار پر قبضہ کرنے اور ملک میں خود ساختہ خلافت قائم کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
ملک کے اٹارنی جنرل سلیم سعید کوبیش کا کہنا ہے کہ ’گرفتار افراد متحدہ عرب امارات میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔‘یہ مقدمہ حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات میں اسلام پسندوں کے خلاف چلائے جانے والے مقدمات کا تسلسل ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان مقدمات میں انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.