لیبیا کے سابق وزیراعظم سمیت دس افراد کو فائرنگ اسکواڈ سے پھانسی دی جائیگی
پیر 3 اگست 2015 18:19
طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) لیبیا کے سابق وزیراعظم البغدادی المحمودی سمیت دس افراد کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت سے ہم کنار کیا جائے گا،ادھرہالی ووڈ کے معروف اداکار جارج کلونی کی اہلیہ لندن میں مقیم لبنانی وکیل امل کلونی لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی اور سابق انٹیلی جنس چیف عبداﷲ السنوسی کی زندگیوں کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں قائم ایک عدالت نے گذشتہ ہفتے ان دونوں سمیت دس سابق عہدے داروں کو 2011 میں مطلق العنان حکمران معمر قذافی کی حکومت کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کے دوران انسانیت مخالف جرائم اور جنگی جرائم کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت سنائی ہے۔(جاری ہے)
امل کلونی لیبیا کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ اور مقتول معمر قذافی کے برادر نسبتی عبداﷲ السنوسی کے خلاف مقدمہ ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت میں منتقل کرنے کے لیے کوشاں رہی ہیں۔
ان کے لندن میں قائم چیمبر نے اقوام متحدہ سے اگلے روز مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ دونوں شخصیات اور لیبیا کے سابق وزیراعظم البغدادی المحمودی سمیت دس افراد کو سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد رکوائے۔اگر طرابلس عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو ان افراد کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت سے ہم کنار کیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.