الطاف حسین کی تقاریر مذمت سے بھی بڑھ کر ہیں، حکومت نوٹس لے رہی ہے، الطاف کی تقریر ایم کیو ایم کیلئے مسئلہ بن گئی ہے، حکومت نے کراچی کے دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، عمران خان کی منفی سیاست نے تحریک انصاف کو نقصان پہنچایا، اس نے جھوٹ کے کلچر کو پروان چڑھایا
وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کا ٹی وی انٹرویو
پیر 3 اگست 2015 21:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت نے کراچی کے دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، الطاف حسین کی تقاریر قابل مذمت سے بڑھ کر ہیں حکومت ان کا نوٹس لے رہی ہے، الطاف کی تقریر ایم کیو ایم کیلئے مسئلہ بن گئی ہے، عمران کی منفی سیاست نے تحریک انصاف کو نقصان پہنچایا، اس نے جھوٹ کے کلچر کو پروان چڑھایا۔
وہ پیر کو سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات پیچھے کئی برسوں سے بہت خراب رہے ، روشنیوں کا شہر بوری بند لاشوں ، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار رہا لیکن حکومت نے کراچی کے دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے کراچی کی عوام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے، حکومت نے الطاف حسین کے خلاف قتل اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ تک درج نہیں کرایا اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے کراچی آپریشن شروع کیا، اب حکومت الطاف حسین کی تقاریر کا نوٹس لے رہی ہے، نیٹو یا کسی اور ملک کو کارروائی کی دعوت دینا قابل مذمت سے بھی بڑھ کر ہے، ان کی تقاریر ایم کیو ایم کیلئے بھی بڑا مسئلہ بن گئی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.