2013کے انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار ریاض کیانی ہے، عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کر کے بڑا پن دیکھایا،ہارنے والوں کو جتوانے کیلئے غلط ڈیٹا ڈالنے سے نتائج والا سسٹم بیٹھ گیا
سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
پیر 3 اگست 2015 22:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہا ہے کہ الیکشن دھاندلی کا ذمہ دار ریاض کیانی ہے، عمران نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کر کے بڑا پن دیکھایا، غلط ڈیٹا ڈالنے سے نتائج والا سسٹم بیٹھ گیا۔
(جاری ہے)
پیر کونجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد ایک بار پھر عمران خان کے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے الیکشن کمیشن ممبران کو دھاندلی کا ذمہ دار قرار دیا اورکہا کہ الیکشن 2013میں دھاندلی کا ذمہ دار ریاض کیانی ہے، اتنی بڑی دھاندلی بڑے لوگوں کے ملوث ہوئے بغیر نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کرانے کیلئے ایل ڈی اے اور سی ڈی اے کے لوگوں کو بھیجا گیا، فارم 16,15,14 غائب ہو جاتے ہیں پھر کہتے ہیں یقین رکھیں۔ افضل خان نے کہا کہ تاریخ میں اتنی الیکشن کمیشن کی کبھی تضحیک نہیں ہوئی جتنی اب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ رزلٹ کیلئے جدید ترین کمپیوٹر سسٹم تھا اس کیلئے 70 ہزار اسٹاف تھا جن کی تربیت کیلئے 40کروڑ روپے خرچ کر کے تربیت دی گئی لیکن نتائج تبدیل کرنے کیلئے سسٹم میں غلط ڈیٹا ڈالا گیا جس کی وجہ سے سسٹم بیٹھ گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارا مشن ہے 200 کلو میٹرفاصلے سے چاند کی تصویر لی جائے،ٹیم ممبر آئی کیوب قمر
-
ثاقب نثارنے پیغام بھیجا نواز شریف اورمریم کیخلاف بیان دوتوپارلیمنٹ جاگی: طلال چوہدری
-
صدرآصف علی زرداری کے ون چائنا پرنسپلپرریمارکس انتہائی قابل تعریف ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
آئی کیوب کیو، 9 ہزارکلو میٹرسے چاند کی لی گئی تصاویرموصول
-
وزیربلدیات سندھ سعید غنی کی پولینڈ کی مختلف سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات
-
ملک کیلئے تحریک انصاف سمیت سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا،یوسف رضا گیلانی
-
پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا سب پراحترام لازم ہے، حکومت کی سنجیدگی پرکوئی شک نہیں کرنا چاہیے، اعظم نذیرتارڑ
-
رانا ثناء اللہ خان وزیراعظم کے مشیربرائے بین الصوبائی رابطہ ہو ں گے ، نوٹیفکیشن جاری
-
اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورے پرتہران پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہبازشریف کی جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کو فی الفور فعال کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورے پرتہران پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.