بھارتی فو ج کی سر حدی علاقوں میں بلااشتعال گولہ باری ، دو افراد شہید ، پا نچ زخمی
رینجرز کا بھرپور جواب ، بھا رتی گنیں خا مو ش
منگل 4 اگست 2015 11:55
سیالکوٹ/ بجوات/چپراڑ،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) بھارتی فورسز کی سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر اور چپراڑ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے دو افراد شہید جبکہ خواتین سمیت پانچ زخمی ہوگئے ، پنجاب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھرپور کارروائی کی۔ عسکر ی ذرا ئع کے مطا بق خطے کا امن تباہ کرنے پر کمربستہ اور جنگی جنون میں مبتلا بھارتی افواج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری کی خلاف ورزی کا سلسلہ شروع کر دیا اور بجوات سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر دی۔
بھارتی فوج نے اس دوران دیورہ، مٹھیال ، بجوال اور بجوات میں متعدد دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔گاوٴں کچی ماہنڈ اور سکھیال گاوٴں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
چپراڑ سیکٹر کے گا و ں کچی ماہنڈ میں بھا رتی فو ج کی فا ئر نگ سے آ صف اور عدنا ن نا می دو افراد شہید ہو گئے ، زخمی ہونیوالوں میں یونس ، بسمہ ، بانو ، سحرش اور یاسر شامل ہیں ، زخمی افراد کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔
شرپسند بھارت نے چپراڑ سیکٹر پر بھی فائرنگ اور گولہ باری کی ،بھارتی فورسز نے نند پور، ڈھول ملانے ، صالح پور، سہیل پور کو نشانہ بنایا ، بھارتی فورسز نے مارٹر گولے بھی فائر کیے۔بھارتی کی سرحدی جارحیت کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔ ادھر آئی ایس پی آر کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب میں بھارتی فورسسز نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے قریب واقعہ سکھیال گاؤں میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کا نشانہ شہری آبادی بنی اور بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں ۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے زخمیوں کو ریسکیو کیا اور قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.