کراچی میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں ہونے والی کروڑوں کی کرپشن میں ملوث اہم چہرے سامنے آ گئے
منگل 4 اگست 2015 17:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) کراچی میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں ہونے والی کروڑوں کی کرپشن میں ملوث اہم چہرے سامنے آ گئے ہیں۔ کوآپریٹو سوسائٹی کے اہم عہدیدارنے ویڈیو بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ عہدیدارکے مطابق نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی روزانہ 25 سے 30 لاکھ روپے بھتے کی مد میں وصول کرتے تھے۔کراچی میں چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی اور وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی “کرپشن کنگ” نکلے۔
وڈیوبیان کے مطابق فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں ہر کام کیلئے ڈھائی پرسنٹ کا کمیشن فکس تھا۔(جاری ہے)
نثار مورائی، سلطان قمر صدیقی روزانہ 25 سے 30 لاکھ بھتہ وصول کرتے تھے۔ ذوالفقار چیف ، گل منیر ، ذیشان اور منان 16 فش مارکیٹوں سے رقم وصول کرتے تھے۔ لانچ مالکان سے برف بھرنے کیلئے روزانہ 8 سے 10 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔ رانا شاہد، ابوذر،عمر جت، سلمان سندھی، محمد خان چاچڑ، چیئرمین نثار مورائی اور وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی کے فرنٹ مین تھے۔ اہم عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں 338 غیر قانونی اور 89 گھوسٹ ملازمین بھرتی کیے گئے نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی کے 57 سکیورٹی گارڈز ، 10 ایڈوائزر اور 2 کوآرڈینیٹر تھے۔ `
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.