صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کے دکھوں کا مداوا کرتے ہوئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے،متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرکے انکی بحالی کے کام کو تیز کیا جائے
قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤکا اجلاس سے خطاب
منگل 4 اگست 2015 18:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤنے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی دکھوں کا مداوا کرتے ہوئے حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے، صوبہ بھر میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی لاتعداد مکانات،باغات ،کھڑی فصلیں اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرکے ان کے بحالی کیلئے کام تیز کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز وطن کور میں کیو ڈبلیو پی ضلع مردان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری طارق احمد خان،سیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ اسد آفریدی ایڈوکیٹ،پشاور زون کے سیکرٹری جنرل کفایت علی خان ایڈوکیٹ اورپشاور زون کے سینئر وائس چیئرمین غفار خان مہمند کے علاوہ ضلع مردان کے پارٹی رہنماء اور عہدیدار بڑی تعداد میں موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.