داسو اور دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز کر دیا گیا ،عمران خان کو ہر برائی پنجاب میں نظر آتی ہے ، تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ خیبرپختونخواہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا بابرحسین کی کارکنوں سے بات چیت
منگل 4 اگست 2015 18:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں بڑے آبی ذخائر داسو ڈیم اور دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دونوں ڈیموں کیلئے اربوں روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ منگل کو یہاں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ہر برائی پنجاب میں نظر میں آتی ہے اور وہ یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ خیبرپختون خواہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ کی حکومت بلدیاتی انتخاب پر امن نہیں کراسکی وہاں ان گنت افراد گولیوں کا شکا رہوئے لیکن عمران خان کو خیبرپختون خواہ یں سب اچھا نظر آتا ہے ۔پنجاب حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار 12 ارب روپے سے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس کے تحت 85 ہزار سے زائد ہونہار مستحق طلبا و طالبات ملکی اور غیر ملکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس پروگرام میں پاکستان کی تمام اکائیوں کو شامل کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.