راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی‘ 10ملزمان گرفتار ‘ اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 5 اگست 2015 22:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کر لیا،جن کے قبضہ سے چرس، کھلی شراب،اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے محمد بابر سے270گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے عمران سے 655گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے شہزاد سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے مدثر خالد سے 10لیٹر کھلی شراب، اکرام اﷲ سے 30لیٹر کھلی شراب، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے نعمت اﷲ سے 01عدد پستول30بور معہ03روند،تھانہ گوجرخان پولیس نے عابدسے 01عدد پستول30بور معہ04روند،تھانہ کلرسیداں پولیس نے محمد سعید سے 01عدد رائفل12بور ، تھانہ چونترہ پولیس نے تیمور شہزاد سے 01عدد کلاشنکوف ،تھانہ صادق آباد پولیس نے عرفان کو غیرقانونی طور پر کھلا پٹرول فروخت کرتے ہوئے قابوکرکے اس کے قبضہ سے پٹرول معہ پیمانے برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :