وزیر اعلیٰ پنجاب کے انقلابی تعلیمی اقدامات سے پنجاب میں معیار تعلیم بلند ہو گیاہے،پر وفیسر منظور احمد خاں

جمعہ 7 اگست 2015 16:38

لاہور ۔7اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) چشتیاں میں معیاری تعلیم ،ڈسپلن اور طلبا وطالبات کی کردار سازی کے اعتبار سے سرکاری سکول کالجز نے نئے تعلیمی ریکارڈ پیش کرنے کا سلسلہ شروع کر دیاہے جس کے نتیجہ میں سرکاری سکولوں و کالجز میں ہر سال طلبا و طالبات بڑی تعدا د میں داخل ہو رہے ہیں۔سرکاری تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن کے سلسلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں میں اساتذہ اور والدین کے درمیان رابطہ کے فروغ کے لیے پر وقار تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت پر نسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں پر وفیسر منظور احمد خاں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاولنگر پروفیسر اشتیاق حسین چیمہ مہمان خصوصی تھے۔

تقریب کے سٹیج سیکرٹری ڈاکٹر پروفیسر عبدالستار نیازی نے قرآن مجید کی آیات مقدسہ کی تلاوت کے بعد پرنسپل پروفیسر منظور احمد خاں کو خطبہ استقبالیہ کے لیے دعوت خطاب دی ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے کہاکہ 2007میں جب انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تو کالج میں طلبا کی تعداد 1565تھی حکومت پنجاب کی تقریباً 8کروڑ روپے کی کثیر لاگت گرانٹ 16کلاس رومز ،چار لیب ،لائبریری کمپلیکس،ایڈمنسٹریشن بلاک ،کثیر المقاصد ہال ،دوسرا ہاسٹل ،سائیکل ،موٹرسائیکل سٹینڈ تعمیر کرانے کے علاوہ دیگر بنیادی ضرورتوں کو پور اکیا ۔

چنانچہ بہترین تعلیمی نتائج اورموبائل فون فری کالج کی بدولت آج کالج میں طلبا کی تعداد3216تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اوروہ علم کا روشن چراغ ہیں جسکی بدولت ہر طرف روشنی پھیل چکی ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ کام کرتے ہیں اور انکے فروغ تعلیم انقلابی اقدامات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

گورنمنٹ ہائی سکول چشتیاں کے ہیڈ ماسٹر ز صاحبان محمد اجمل نثار ،محمدافضال فردوسی ،محمد شہزاد،جاوید عالم ،محمد ارشد ،سلیم مسیح،محمد امین ،محمد طارق کے علاوہ گورنمنٹ کالج کے وائس پرنسپل پروفیسر محمد سردار ،پروفیسر شیخ اشفاق احمدپرفیسر محمد انیس،پروفیسر نیاز الدین ظفر ،پروفیسر محمد سلیم چوہدری ،پروفیسر گلبہار ملکیرا،پروفیسر عبدالقیوم ،پروفیسر سیف الرحمن ،پروفیسر مرتضیٰ علی ،پروفیسر ذیشان زاہد،پروفیسر وقاص جمیل ،پروفیسر اظہر ضیاء ،پروفیسر سلیم ساجد کے علاوہ معززین شہر نے تقریب میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :