امام کعبہ کی سعودی عرب کی مسجد میں خود کش حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 8 اگست 2015 18:26

امام کعبہ کی سعودی عرب کی مسجد میں خود کش حملے کی شدید مذمت

جدہ ۔ 08 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) مسجد الحرام کے امام اسامہ حیات نے سعودی عرب کی مسجد میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق اباحا کے علاقے میں گذشتہ جمعرات کے روز ہونے والے خود کش حملے میں12سیکیورٹی اہلکاروں سمیت15افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ مسجد الحرام کے امام نے گذشتہ روز اپنے خطبے میں کہا کہ اباحا میں جو کچھ ہوا وہ ایک شیطانی عمل تھا اورجن لوگوں نے یہ کیا وہ شیطان کے پیروکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور ملک ، قوم اور اسلام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :