جماعتہ الدعوۃ نے بھارتی فلم ’’فینٹم ‘‘کی پاکستان میں نمائش روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،سماعت کیلئے منظور
بھارتی فلم ’’فینٹم ‘‘پاکستان مخالف ہے ، متنازعہ فلم کی ریلیز سے پاکستان میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے ‘درخواست میں موقف
ہفتہ 8 اگست 2015 19:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء ) امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے بھارتی فلم ’’فینٹم‘‘ کی پاکستان میں نمائش روکنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ،جسٹس شاہد بلال کل پیر کے روز درخواست پر سماعت کریں گے۔حافظ محمد سعیدکے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی فلم ’’فینٹم‘‘ پاکستان مخالف ہے ،اس فلم میں پاکستان اور حافظ محمد سعید کے خلاف پروپیگنڈہ اور نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ۔
متنازعہ فلم کی ریلیز سے پاکستان میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے اس لئے اس کی پاکستان میں نمائش کو روکا جائے۔ بھارتی ’’فلم فینٹم‘‘ بظاہر انڈیا میں ہونے والے ممبئی حملوں اور دنیامیں دہشتگردی کے موضوع پر بنائی گئی ہے تاہم اس کی آڑمیں پاکستان کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ممبئی میں ہونے والے حملے بھارت نے خودکرائے تھے اور پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان اور پاک افواج کو بدنام کرنے کیلئے ایسی فلمیں بھارت میں تواترسے بنائی جارہی ہیں۔
استدعاہے کہ بھارتی فلم کو نمائش کی اجازت نہ دی جائے ۔لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید کی درخوست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی ہے اور کل پیر کے روز جسٹس شاہد بلال درخواست پر سماعت کریں گے۔ بھارتی فلم 28اگست کو پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہے اور اس میں سیف علی خان اور کترینہ کیف ہیر و ہیرئن کا کر دار نبھارہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.