کوئٹہ،جمعیت علماء اسلام کچلاک کے رہنمانصیراحمدانتقال کرگئے

ہفتہ 8 اگست 2015 22:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کچلاک کے رہنمانصیراحمدانتقال کرگئے،وہ عبدالحمید،نذیراحمدکے بھائی،داروخان،داؤدخان،عجب خاب کے والد،یارمحمدحقانی اورڈاکٹرشاولی کے چچاتھے،فاتحہ خوانی کلی کتیرکچلاک میں ان کی رہائش گاہ پرہورہی ہے دریں اثناء جمعیت کے ضلعی امیرمولاناولی محمدترابی،مولانابشیراحمد،حاجی سازالدین،حاجی نورگل خلجی،مولاناخدائے دوست اورعبدالواسع سحرنے تعزیت کی ہے۔