موجودہ حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا ، جمعیت علما اسلام اقتدار میں ہو یا نہ ہو عوام کی خدمت کرتی رہے گی، مفتی اکرام اﷲ

ہفتہ 8 اگست 2015 22:35

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی اکرام اﷲ شاہ ،نائب امیر حاجی خیرگل ترین، مولوی گل زمان ، مفتی ظہور احمد ، ملا جمعہ خان ، ملا جانو ، مولوی عبدالغفور ترین، مولوی نظام الدین، فاضل خان ترین ، سلطان محمد ، رامضان ترین ، ملک محمد اقبال خان ، سیدنوراﷲ شاہ ہرنائیوال، مولوی عبدالغفور ترین ضلعی پریس سیکرٹری کفایت اﷲ ترین ودیگر نے کہا ہے کہ ضلع ہرنائی میں کامیاب شاہ محمد شہید تربیتی کنویشن کے انعقاد سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ، کارکنوں نے ثابت کردیا ہرنائی جمعیت علماء اسلام کا گھرہے او رہے گا، عوام کی ہمدردیاں جماعت کے ساتھ ہیں، آنے والا دور جمعیت ہی کا ہوگا، موجودہ قوم پرست حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا اسلئے عوام نے جماعت کی طرف رخ کرلیا، جمعیت اقتدار میں ہو یا اقتدار کے بغیر عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کامیاب کنویشن کارکنوں کی شب روز محنت کا نتیجہ انہوں نے کہاکہ تمام کارکنوں کو کامیاب تربیتی کنویشن پر مبارکباد پیش کرتے ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی میں کارکنوں نے ثابت کردیا کہ جمعیت علماء اسلام ہرنائی کا گھڑ ہے اور گھڑ ہی رہے گا انہوں نے کہاکہ عوام کی ہمدردیاں جماعت کے ساتھ آنے والا دور جمعیت ہی کا ہوگا موجودہ قوم پرست حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا اسلئے عوام نے جماعت کی طرف رخ کردیا اور جمعیت اقتدار میں ہو یا اقتدار کے بغیر عوام کی خدمت کرتے رہے گے عوام کی جائز حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گے۔

متعلقہ عنوان :