سندھ کے وزیر خوراک منظور وسان خوش خوراک ہوگئے،وزن بڑھ گیا

وسان صاحب لگتا ہے آپ نے گندم بہت کھائی ہے، وزن بڑھ رہا ہے آپ کا، آپ کی قمیص کے بٹن کھلے ہوئے ہیں۔اسپیکر آغا سراج درانی

بدھ 12 اگست 2015 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) سندھ کے وزیر خوراک منظور وساں خوش خوراک ہوگئے، ان کا وزن بڑھ گیا ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے وزیر خوراک کی خوش خوراکی کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

آغا سراج درانی نے وزیر خوراک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وسان صاحب، لگتا ہے آپ نے گندم بہت کھائی ہے، وزن بڑھ رہا ہے آپ کا، آپ کی قمیص کے بٹن کھلے ہوئے ہیں۔اسپیکر آغا سراج درانی نے وزیرخوراک منظور وساں پر جملے بازی کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ سے پہلے جو وزیر خوراک تھے انہوں نے تو اپنا وزن کم کیا تھا، تاہم وزیر خوراک سندھ منظور وساں نے توند پر ہاتھ پھیرا اور خاموشی اختیار کرنے میں ہی عافیت جانی۔

متعلقہ عنوان :