استعفے گڈی گڈے کا کھیل نہیں جب دل چاہا دیدیئے‘ ایم کیو ایم کے استعفے منظور ہوئے ہیں نہ ہی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 12 اگست 2015 23:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ استعفے گڈی گڈے کا کھیل نہیں جب دل چاہا دے دیئے، ایم کیو ایم کے استعفے نہ منظور ہوئے ہیں، نہ نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، صبح وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ استعفیے گڈی گڈے کا کھیل نہیں کہ جب جس نے دیا وہ قبول ہو گیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کسی کا ابھی تک استعفی قبول نہیں کیا نہ ہی ان کی منظوری کا کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر تحفظات دور کردیئے جائیں تو ہم استعفے واپس لے لیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اور انصاف کے اندر رہ کر اگر سے کوئی زیادتی ہو رہی ہے تو اس کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، میں نے فاروق ستار سے رابطہ کیا ہے، انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے، کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.