امن و امان میں بہتری حکومت نہیں پاکستان کی کامیابی ہے، پاکستان سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو گا، جشن آزادی پر ملک بھر کے تمام علاقوں میں قومی پرچم لہرایا گیا، پاکستان نے گزشتہ ایک سال میں دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ، پوری دنیا کو پیغام دیکر یہ ثابت کیا کہ ہم زندہ قوم ہیں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب
جمعہ 14 اگست 2015 21:36
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ امن و امان میں بہتری حکومت کی نہیں پاکستان کی کامیابی ہے، پاکستان سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو گا، جشن آزادی پر ملک بھر کے تمام علاقوں میں قومی پرچم لہرایا گیا، پاکستان نے گزشتہ ایک سال میں دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان کے جن علاقوں میں قومی پرچم لہرانا اور قومی ترانہ پڑھنا مشکل ہوگیا تھا آج ان تمام علاقوں میں 14 اگست کے موقع پر قومی پرچم بھی لہرایا گیا اور قومی ترانہ بھی پڑھا گیا ، یہ حکومت کی کامیابی نہیں بلکہ عوام کی کامیابی ہے ، آج جو پیغام پوری دنیا کو دیا گیا ہے اس سے یہ ثابت ہوا کہ ہم زندہ قوم ہیں ۔
وہ جمعہ کو پی این سی اے میں ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام مرتب کئے گئے ملی نغموں کاالبم جاری کرنے کے افتتاح اور پر گائیکی کے نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
پرویز رشید نے کہا کہ آج ایک خوشی یوم آزادی کی ہے اور دوسری خوشی ریڈیو پاکستان کی طرف سے ایک خوبصورت تقریب کے انعقاد کی ہے جس ریڈیو پاکستان یقیناً مبارکباد کا مستحق ہے اور ریڈیو میڈیا کا ایک ایسا حصہ ہے جو پاکستان کے طول و عرض میں پھیلا ہوا ہے اور اس سے لوگ مستفید ہورہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ ایک سال میں ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن سے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے اور امید کی روشن صبح طلوع ہوتی نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں پاکستان کے کچھ حصوں میں قومی ترانہ اور قومی پرچم نہیں لہرایا جاتا تھا لیکن 14 اگست کے اس موقع پر ان علاقوں میں قومی ترانہ پڑھا گیا اور قومی پرچم لہرایا گیا ہے ، یہ حکومت کی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کی عوام کی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر یکجہتی کا جو پیغام آج پوری دنیا میں گیا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم ایک زندہ قوم ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.