تحریک انصاف میں میرٹ کا خون ہوا، عمران خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جنہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کی، قبضہ گروپ کی وجہ سے پی ٹی آئی میں الیکشن کرانے میں مشکلات ہیں، پی ٹی آئی میں نئی ممبر شپ کھولنا دھاندلی کا راستہ کھولنے کے مترادف ہو گا، ملک بھر میں تحریک انصاف کے آرگنائزرز کو فوری فارغ کیا جانا چاہیے
تحریک انصاف کے منحرف رہنماء جسٹس (ر) وجیہ الدین کی کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 15 اگست 2015 14:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے منحرف رہنماء جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں میرٹ کا خون ہوا، عمران خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جنہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کی، قبضہ گروپ کی وجہ سے پی ٹی آئی میں الیکشن کرانے میں مشکلات ہیں، پی ٹی آئی میں نئی ممبر شپ کھولنا دھاندلی کا راستہ کھولنے کے مترادف ہو گا، ملک بھر میں تحریک انصاف کے آرگنائزرز کو فوری فارغ کیا جانا چاہیے۔
ہفتہ کو کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے رکاوٹ پی ٹی آئی میں قبضہ گروپ ہے، قبضہ گروپ رہا تو الیکشن ہاتھ سے نکل جائیں گے، ہر سیاسی جماعت کو شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانا ہوتے ہیں مگر تحریک انصاف میں میرٹ کا خون ہوا، عمران خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جنہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ کی وجہ سے پی ٹی آئی میں الیکشن کرانے میں مشکلات ہیں۔
قبضہ گروپ کے لوگوں نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹ دیئے، بلدیاتی انتخابات میں بہت سے لوگوں کو میرٹ پر ٹکٹ نہیں دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کر کے پارٹی میں آنے والے پی ٹی آئی کی تنظیم نو نہیں ہونے دے رہے،اس وقت پی ٹی آئی میں نئی ممبر شپ کھولنا دھاندلی کا راستہ کھولنے کے مترادف ہو گا، تحریک انصاف میں غیر متنازعہ نگران مقرر کئے جائیں اورملک بھر میں تحریک انصاف کے آرگنائزرز کو فوری فارغ کیا جانا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.