خیرپور میگا پروجیکٹ کے تحت لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرہ ناکارہ ہوگئے 67 کیمرں میں سے صرف 13 کام کر رہے ہیں
مزید کیمرے لگانے کیلئے 15 کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری کر کے بااثر سیاسی ٹھیکیدارکو کروڑوں روپے ایڈوانس ادائیگی کر دی گئی
پیر 17 اگست 2015 14:52
خیرپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) خیرپور میگا پروجیکٹ کے تحت لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرہ ناکارہ ہوگئے 67 کیمرں میں سے صرف 13 کام کر رہے ہیں ۔ مزید کیمرے لگانے کیلئے 15 کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری کر کے بااثر سیاسی ٹھیکیدارکو کروڑوں روپے ایڈوانس ادائیگی کر دی گئی ۔ ناکارہ کیمروں کی بحالی کے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے ہڑپ کیئے جارہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی و ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے اس حوالے سے موقف دینے سے انکارکردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور شہر میں امن و امان، چوری، ڈکیتی ، اغوا، لوٹ مار کی وارداتوں اور محرم الحرام ،ربیع الاول و دیگر حساس ایام میں جرائم پیشہ افراد و دہشتگردوں کی نگرانی کیلئے پیپلز پارٹی کی سابقہ دورے حکومت میں خیرپور میگا پروجیکٹ کے تحت 8کروڑروپے کی لاگت سے خیرپور سٹی میں 10 مختلف مقامات پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا کیمروں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے مزید کروڑوں روپے جاری کر کے کیمروں کی تعداد 67 کر دی گئی کیمروں کی مرمت کے نام پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے سالانہ ٹینڈرجاری کرکے لاکھوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں مگر کیمرے ایک دو دن کام کرنے کے بعد دوبارہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اس وقت صرف 13کیمرے کام کررہے ہیں تاہم ان کیمروں کی منٹینس نہ ہونے کے باعث کیمروں سے موصول ہونے والی ویڈیو کسی کام کے نہیں اس سلسلے میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی آفیس خیرپور سے جاری ایک خط کے ذریعے میونسپل انتظامیہ کو آگاہ کیا گیاہے کہ 67کیمروں میں سے صرف 13 کیمرے کام کررہے ہیں اس کے باوجود بھی کیمروں کی مرمت نہیں کرائی گئی جبکہ کاغذی کاروائیوں میں لاکھوں روپے خرچ دیکھا کر ہڑپ کر لیے جاتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.