کرکٹ بورڈ آئندہ منعقد ہونیوالے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فاسٹ بولر محمد عامر کی کارکردگی پر نظر رکھے گا‘ پی سی بی اہلکار
قومی ٹیم میں اچھے فاسٹ باؤلرز کی پہلے ہی کمی ہے ،محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت سے بولنگ کے شعبے کی کارکردگی میں مدد گار ثابت ہو گی عامر سے بہت توقعات ہیں ،یقین ہے انہیں یقینا رواں سال کے اختتام سے پہلے قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع مل جائے گا‘ گفتگو سابق کپتان سلمان بٹ کو بھی قوی امید ہے کہ ان پر عائد پانچ سالہ معطلی ختم ہو جائے گی اور وہ بھی ستمبر میں پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کی صورت میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آ سکیں گے
پیر 17 اگست 2015 19:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ منعقد ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فاسٹ بولر محمد عامر کی کارکردگی پر نظر رکھے گاجبکہ سابق کپتان سلمان بٹ کو بھی قوی امید ہے کہ ان پر عائد پانچ سالہ معطلی ختم ہو جائے گی اور وہ بھی ستمبر میں پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کی صورت میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر پر سنہ 2010ء میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں پانچ برس کی پابندی لگائی گئی تھی جو اب آئندہ ماہ ستمبر کو ختم ہونی ہے۔جنوری میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی تھی اور اب وہ آئندہ ماہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کی یکم تاریخ کو راولپنڈی میں شروع ہو گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.