کالعدم تنظیموں کے ہمدرد وزیر کو پنجاب کابینہ سے خارج کیا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

سپریم کورٹ چوہدر ی شیر علی کے انکشافات پر رانا ثنا ء اللہ کے خلاف کاروائی کرے افغان صدر کے پاکستان پر بے جا الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، چیئرمین سنی اتحاد کونسل

پیر 17 اگست 2015 22:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کالعدم تنظیموں کے ہمدرد وزیر کو پنجاب کابینہ سے خارج کیا جائے۔سپریم کورٹ چوہدر ی شیر علی کے انکشافات پر رانا ثنا ء اللہ کے خلاف کاروائی کرے۔رانا ثنا ء اللہ کے خلاف گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی ہے۔کہ افغان صدر کے پاکستان پر بے جا الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

افغان حکومت پاکستان پر الزام تراشی کار ویہ چھوڑ دے۔

(جاری ہے)

قصور کے واقعہ میں ملوث سیاستدانوں کی اسمبلی رکنیت ختم کی جائے۔قصور کے ڈی پی او کو معطل کرکے ضلع بدر کیا جائے۔انصاف کی فراہمی حکمرانوں کی ترجیح نہیں۔ قصور واقعہ کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جائے۔بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیلئے روایتی حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنا پری پو ل ریگنگ ہے۔بھارت ہٹ دھرمی کا رویہ چھوڑ دے اور پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز آجائے۔قصور کے واقعہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو ئی ہے اور پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں`