کراچی،رینجرز ، پولیس، حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں القاعدہ کے کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ، ایک افسر شہید
منگل 18 اگست 2015 13:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں رینجرز ، پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران القاعدہ کمانڈرسمیت دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ حساس ادارے کا ایک افسر شہید ہوگیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک خاتون کو گرفتارکرلیا۔
(جاری ہے)
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاک سرزمین پردہشت گردوں کے وجود کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، اس حوالے سے رینجرز ، پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر گلشن اقبال کے بلاک تیرہ ڈی میں ایک عمارت میں چھپے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ایک افسر شہید ہوگیا ، مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت عبدلااحد اور محمد صالح کے نام سے ہوگئی۔عمارت کی تلاشی کے دوران وہاں سے اسلحہ اور متنازعہ لٹریچر برآمد ہوا ، اسی عمارت میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل تحویل میں لی گئی جس کا نمبر ایف آئی 2143 تھا۔مزید اہم خبریں
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.