ملک مختلف دشمنوں کے ساتھ حالت جنگ میں ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے 1965 والا جذبہ ابھارنے کی ضرورت ہے، یوم دفاع ملی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منائیں گے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے نوجوانوں میں 1965 کی جنگ والا جذبہ ابھارنے کی ضرورت ہے
وزیر دفاع خواجہ آصف کا یوم دفاع کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب جنگ ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت کیلئے خصوصی پروگرام منعقد ہوں گے، وفاقی کابینہ کے ارکان شہداء کی قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
بدھ 19 اگست 2015 23:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے 1965 والا جذبہ ابھارنے کی ضرورت ہے، ملک اس وقت مختلف دشمنوں کے ساتھ حالت جنگ میں ہے، ہم جنگ ستمبر کی 50ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائیں گے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے نوجوانوں میں 1965 کی جنگ والا جذبہ ابھارنے کی ضرورت ہے۔
وہ بدھ کو یہاں یوم دفاع کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں 6ستمبر کو یوم دفاع ملی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیاگیا، جنگ ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت کیلئے خصوصی پروگرام منعقد ہوں گے۔ چھ ستمبر یوم دفاع کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور وزیر سیفرن عبدالقادر بلوچ سیکرٹری کیبنٹ راجہ حسن عباس ، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک اور یگر نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.