کراچی : وزیر اعظم نواز شریف نے کے ٹو اور کے تھری پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔
لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا تقریب سے خطاب
سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 12:19
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) :وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں . کراچی میں وزیر اعظم نواز شریف نے کے ٹو منصوبے کنکریٹ پورنگ کا افتتاح کر دیا.وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نومبر 2013ء میں کے ٹو اور کے تھری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، منصوبے کے آغاز کا مرحلہ آن پہنچا ہے۔
آج منصوبے کی تکمیل کے بعدا فتتاح کرنا باعث فخر ہے۔ انہوں نے چین سے آئے مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک چین منصوبے کی تکمیل پاک چین کی مضبوط دوستی کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری حکومت کی اولین ترجیح ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔(جاری ہے)
تاہم چین کی پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت بھی ہمارے لیے قابل فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے سے پاک چین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شجاع خانزادہ کی شہادت بھی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں لیکن ان کی شہادت کے باعث دہشت گردوں کے خلاف جاری یہ مشن نہیں رکنے والا۔ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں ایسے کوئی بھی واقعات ہمارے عزم اور حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ نیشنل ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عملدر آمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا رجحان پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے،متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.