پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا حامل ملک ہے، امید ہے کہ بیلجیئم کی کمپنیاں مختلف اقتصادی شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، اقتصادی اور مالیاتی شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے
صدر مملکت ممنون حسین کی بیلجیئم کے سبکدوش ہونے والے سفیر پیٹر کلائیس سے گفتگو
جمعرات 20 اگست 2015 20:10
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا حامل ملک ہے اور امید ہے کہ بیلجیئم کی کمپنیاں مختلف اقتصادی شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، اقتصادی اور مالیاتی شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات بیلجیئم کے سبکدوش ہونے والے سفیر پیٹر کلائیس سے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے عوامی سطح پر وسیع تر روابط اور پارلیمانی ثقافتی اور کاروباری وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلیمی شعبہ میں بیلجیئم سے استفادہ کا خواہاں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے مابین زیادہ اشتراک کار تجویز کیا۔ صدر ممنون حسین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے پیٹر کلائیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے اور ان کی آئندہ زندگی اور ذمہ داریوں کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پیٹر کلائیس نے پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے قیام کے دوران پاکستان کی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.