بھارتی ہٹ دھرمی کی انتہا، اگر حریت رہنماوں سے ملاقات کی تو امن مذاکرات نہیں ہوں گے۔ مشیر خارجہ سر تاج عزیزکو پیغام ارسال کر دیا۔
سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 10:48
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) : پاک بھارت امن مذاکرات سے قبل ہی بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو حریت رہنماؤں سے ملاقات کرنے پر امن مذاکرات نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کی سرکار نے اسلام آباد کو سرکاری سطح پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے اور حریت رہنماؤں سے ملاقات نا مناسب قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھارت ضرور تشریف لائیں لیکن حریت رہنماؤں سے ہرگز ملاقات نہ کریں.۔
بھارت نے دھمکی دی ہے کہ اگر سرتاج عزیز نے اپنے دورے کے دوران حریت رہنماؤں سے ملاقات کی تو پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دورہ بھارت کے دوران 23 اگست کو حریت رہنماؤں کو ملاقات کے لئے مدعو کر رکھا ہے۔
(جاری ہے)
تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کا یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے بھارت نے ہٹ دھرمی کا ثبوت دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ڈالی اور اس سے قبل بھی بھارت متعدد بار اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا رہا ہے۔
بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہی پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے دستبرداری کا اعلان کیا اور واضح کر دیا کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں گذشتہ روز بھارت اپنی بوکھلاہٹ کو سنبھال نہیں پایا اور حریت رہنماؤں کو گرفتار اور نظر بند کر دیا تاہم ہوش میں آنے کے بعد چند گھنٹے بعد ہی حریت رہنماؤں کو رہا بھی کر دیا.مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.