جعلی ای فارم کے ذریعے اربوں روپے کا فراڈ سامنے آنے پر کسٹم حکام حرکت میں آ گئے
پیر 24 اگست 2015 15:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) جعلی ای فارم پر اربوں روپے کی برآمدات پر کسٹم حکام کودوسال بعد ہوش آگیا۔ 17 بینکوں سے ای فارمز کی تصدیق کیلئے کسٹم انٹرنل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی۔ تحقیقات کا فیصلہ سونا اسمگلنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے 45 ارب روپے کا سونا اسمگلنگ اسکینڈل بے نقاب کیا تو محکمہ کسٹم کی آنکھیں بھی کھل گئیں۔
جعلی ای فارم پر سونا اسمگلنگ کے انکشاف کے بعد بینکوں سے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ ای فارم ایک بینک گارنٹی ہوتی ہے جو برآمدکنندگان کو جاری کیا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کسٹم انٹرنل آڈٹ پچھلے دو برس میں کھربوں روپے مالیت کی چار ہزار سے زائد برآمدات کیلئے استعمال ہونے والے ای فارمز کی چھان بین کرے گا جس کیلئے سترہ بینکوں سے تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔
بینکوں سے تفصیلات ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک حکام سے بھی اس حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ کسٹم انٹرنل آڈٹ کی جانب سے جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق صرف ایک نجی بینک سے ایک کھرب گیارہ ارب روپے مالیت کے ای فارمز کی تصدیق کی جائیگی۔حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ای فارمز پر برآمدات کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.