وفاقی حکومت وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے،2018تک ملک سے بجلی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کر ینگے،امیرمقام

ملاکنڈ ڈویژن میں کئی اہم پراجیکٹس پر کام جاری ہے، تکمیل سے عوام مستفید ہونگے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے نہیں، عوام کی فلاح وبہبود ، بلا امتیاز خدمت کیلئے آئے ہیں، مشیر وزیراعظم پاکستان

پیر 24 اگست 2015 21:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ وفاقی حکومت اپنے انتخابی وعدوں کوسنجیدگی سے پائیہ تکمیل تک پہنچارہی ہے اور انشاء اﷲ 2018تک ملک سے بجلی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کر ینگے۔انہوں نے کہاکہ پورے صوبے کی طرح ملاکنڈ ڈویژن میں بھی کئی اہم پراجیکٹ پربرق رفتاری سے کام جاری ہے جس کی تکمیل سے جلدملاکنڈڈویژن کے عوام مستفیدہوجائینگے۔

انہوں نے کہاکہ 2ارب روپے کی لاگت سے تھانہ چکدرہ،مینگورہ،ڈبل سرکٹ لائن،مدین کبل اوربریکوٹ میں220-KVAگردسٹیشنوں کاجلدقیام عمل میں لارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مٹہ اورکبل فور فیڈرکے قیام سے تحصیل مٹہ اورتحصیل کبل جبکہ شین اورخوازہ خیلہ فیڈرکے قیام سے درش خیل،بے درہ،تحصیل خوازہ خیلہ،دارمائی سخرہ اورPK-85کے عوام کوریلیف ملے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے 20.20ملین روپے کی لاگت سے11-KVشین فیڈٖر،11-KVخوازہ خیلہ فیڈر جبکہ 28.25ملین روپے کی لاگت سے11-KV مٹہ،11-KVچپریال اور11-KVشاورفیڈرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یادر ہے کہ کبل فور اورخوازہ خیلہ فیڈر نے کام شروع کردیاجبکہ تحصیل مٹہ،تحصیل کبل اورتحصیل شین فیڈرزپرکام کاآغازکردیاگیاجس سے جلدعلاقے کے عوام مستفیدہوجائینگے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ جب ہم عوام می بھلائی کاکام کرتے ہیں تونام نہادسیاستدان اسکاسہرااپنے سرلیتاہے اپنے منہ میاں مٹوکے بے بنیاددعوے کرتے ہیں مگرجب لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اسکاذمہ داروفاقی حکومت کوٹھہراتے ہیں۔انہوں نے کہ ہم سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے نہیں عوام کی فلاح وبہبوداوران کی بلاامتیازخدمت کیلئے آئے ہیں تاہم خدمت کایہ سلسلہ انشاء اﷲ کبھی رکھے گانہیں۔