اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ملاقات
ملاقات میں خورشید شاہ اور پی ٹی آئی میں پارٹی قیادت سے مشاورت کرنے پر اتفاق ہوا۔
سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 14:47
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 اگست 2015ء) :اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے مابین ملاقات ہوئی. شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ سے ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز عمران خان نے الیکشن کمیشن سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقات کا اعلان کیا تھا. لہٰذا اسی تناظر میں خورشید شاہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات ہوئی ہے. انہوں نے بگتایا کہ خورشید شاہ تفصیلات پارٹی قیادت کے سامنے رکھیں گے جس کے بعد مشترکہ لائحہ عمل کو پرکھا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے استعفوں پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا موقف یکساں ہے الیکشن کمیشن کے چاروں افراد متنازعہ ہو چکے ہیں، لہٰذا ان کو مستعفی ہو جانا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی نا اہلی ثابت ہو چکی ہے۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی اصولی موقف پر پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہی ہے۔
۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایوان میں اپوزیشن کا مضبوط کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن سے متعلق ایک مشترکہ لائحہ عمل سے متعلق سوچنا چاہئیے۔ آئندہ شفاف انتخابات کے لیے ایک غیر متنازعہ الیکشن کمیشن ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران پر دو بڑی جماعتیں اعتراضات لگا چکی ہیں۔ لہٰذا اراکین کو چاہئیے کہ خود ہی مستعفی ہو جائیں.مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.