پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پشاورسے کراچی تک ریلوے ٹریک ڈبل و اپ گریڈ کرنے کا ڈرافٹ فزیبلٹی رپورٹ تیار
بدھ 26 اگست 2015 15:45
اسلام آ باد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پشاورسے کراچی تک ایم ایل(ون) ریلوے ٹریک ڈبل اور اپ گریڈ کرنے کے سلسلے میں ڈرافٹ فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ڈرافٹ فزیبلٹی رپورٹ سی آر ای ای سی (چین)، نیسپاک اور پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے پریکس نے 4ماہ کی مدت میں تیارکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پشاورسے لاہورتک پرانے ٹریک کو اپ گریڈاور نیاٹریک بھی بچھایا جائے گا جبکہ لاہورسے کراچی تک دو رویہ ٹریک کو اپ گریڈ کیاجائے گا، اسی طرح کوٹری سے کراچی تک ایک اضافی ٹریک بچھایا جائے گا۔
رپورٹ پاکستان ریلوے کے سینئر جنرل منیجرکوپیش کی جائے گی جس کے بعدرپورٹ کا ٹیکنیکل بنیادوں پرجائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک کی ڈبلنگ اور ٹریک کی اپ گریڈیشن کا باضابطہ آغاز2016 میں کردیا جائے گاجبکہ یہ منصوبہ 3 سے 5 سال میں مکمل کیاجائے گا۔(جاری ہے)
ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی حکومت نے پشاور سے کراچی ایم ایل ون کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لیے35کروڑ روپے مختص کیے ہیں اور یہ فزیبلٹی رپورٹ پاکستان نے اپنے فنڈ سے تیارکرائی ہے۔
ذرائع نے کہاکہ ٹریک کی اپ گریڈیشن اور ڈبلنگ کے لیے ٹینڈرز میں پاکستانی کمپنیاں بھی حصہ لے سکیں گی۔ ذرائع نے مزیدبتایاکہ پشاورسے کراچی تک ٹریک کی اپ گریڈیشن اور ڈبلنگ سے ٹرینوں کی اسپیڈ بڑھ کر 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائیگی۔مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.