کوئٹہ سے 550افغان مہاجرین کوافغانستان کے علاقے ہرات بھیج دیاگیا
رواں سال اب تک پچاس ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو واپس بھجوایاجاچکاہے،یو این ایچ سی آر
بدھ 26 اگست 2015 19:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے بارے میں ادارے کے تعاون سے رواں سال اب تک پچاس ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو واپس بھیجاجاچکا ہے ان لوگوں کو رضاکارانہ واپسی کے بارے میں ایک بڑے پروگرام کے تحت واپس بھیجا گیا ہے جس میں یو این ایچ سی آر اپنابھرپورکردارادا کررہی ہے بدھ کو بھی کوئٹہ میں بلیلی کے مرکز سے 550 رجسٹرڈ افغان مہاجرین کوہرات بھجوایا گیا جس سے بلوچستان سے اب تک واپس جانیوالوں کی تعداد9ہزار ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا سے اب تک رواں سال پچیس ہزار نوسو ،پنجاب سے گیارہ ہزار تین سو، سندھ سے چار ہزار اور آزاد جموں وکشمیر سے دو ہزار آٹھ سو افغان مہاجرین واپس گئے ہیں ا ن میں سے 34فیصد ا فغان مہاجرین کو شمالی علاقوں اور 31 فیصد کووسطی علاقوں میں بھیجا گیا ہے جنوبی علاقوں سے صرف نو فیصد جبکہ مشرقی علاقوں سے انیس فیصدمہاجرین واپس آگئے۔(جاری ہے)
کوئٹہ میں یو این ایچ سی آر کے سربراہ دنیش لال شرستہ نے ان افغان مہاجرین کوالوداع کرتے ہوئے کہاکہ افغان مہاجرین کے مسئلے کاواحد حل ان کی رضاکارانہ واپسی ہے ۔
افغانستان میں بتدریج استحکام اور روزگار کے ذرائع پیدا ہونے سے توقع ہے کہ وہاں مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل تیز ہوگا۔2002ء سے اب تک 39لاکھ مہاجرین واپس جاچکے ہیں جبکہ اب بھی پندرہ لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں جو کسی بھی ملک میں مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.