نئی مردم شماری کرانے تک بلدیاتی انتخابات روکنے کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن،وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
جمعرات 27 اگست 2015 16:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے نئی مردم شماری کرانے تک بلدیاتی انتخابات روکنے کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن،وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب بھر کے ڈی لیمیٹیشن افسران نے 80کی دہائی کی مردم شماری کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی حلقہ بندیاں کر دی ہیں جس کے نتیجے میں پرانی یونین کونسلوں کی جغرافیائی حیثیت کو قانونی تقاضوں اور عوامی سماعت کے بغیر تبدیل کر دیا گیا۔
نئی حلقہ بندیاں حلقے کی آبادی ،وسائل اور مقامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے قائم کی جا سکتی ہیں۔1998ء میں حکومت کی جانب سے خانہ شماری کرائی گئی تھی جبکہ مردم شماری کرائے بغیر ہی بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیاں کر دی گئی ہیں جو کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔(جاری ہے)
مردم شماری کرائے بغیر نئے حلقوں کا قیام بلدیاتی انتخابات کی روح کے منافی ہے جس سے عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ ان میں مزید اضافہ ہو گالہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ نئی مردم شماری کرانے تک بلدیاتی انتخابات روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
فاضل عدالت نے درخواست گزار کا تفصیلی موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن،وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کودو ہفتوں کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.