اسلام آباد : مسلم لیگ ن این اے 122 اور این اے 154 میں ضمنی انتخاب لڑے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید
سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 16:49
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے این اے 122 اور این اے 154 میں ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہری پور میں عمران خان کی حکومت ہونے کے باوجود ن لیگ نے کامیابی حاصل کی. انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان محض لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے ہی تقریر کر سکتے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ ٹربیونل کے فیصلے پر اسٹے آرڈر نہیں بلکہ انتخابات میں حصہ لیں گے. انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں. عمران خان کو چاہئیے کہ ایاز صادق کے مد مقابل آئیں.(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کو بھاگنے نہیں دیں گےانہوں نے چیلنج کیا کہ عمران خا ن کو اگر خود پر اعتماد ہے تو ایاز صادق کے حلقے میں ضمنی الیکشن میں حصہ لیں.
ضرب عضب میں حکومت کا دست بازو بننے کی بجائے دھرنا سیاست کا سہارا لیا. انہوں نے کہا کہ ان دونوں حلقوں میں الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی کو منہ توڑ جواب دیں گے.وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہر دھرنے کے بعد ہماری رفتار میں اضافہ ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید اچھے چوکے اور چھکے لگاتے ہیں. عمران خان جتنی بھی کوشش کر لیں ترقیاتی ایجنڈے سے ہمیں نہیں روک سکتے . انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے عوام ہی تھرڈ امپائر ہیں لیکن عمران خان کے لیے نہ جانے کتنے امپائر موجود ہیں. ان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی انتقامی کارورائی پر یقین نہیں رکھتے.عمران خان قوم کی خوشیوں میں خلل ڈال رہے ہیں.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.