گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے رانا ثنا ء اﷲ خان کی سربراہی میں کیبنٹ کمیٹی قائم کر دی گئی
جمعرات 27 اگست 2015 22:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پرگڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اﷲ خان کی سربراہی میں کیبنٹ کمیٹی قائم کر دی ‘کمیٹی گڈز ٹرانسپورٹرز کی’’ سپریم کونسل گڈز ٹرانسپورٹرز پنجاب ‘‘ سے مل کر ان کے مسائل سنے گی اور سفارشات بنا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجے گی۔
گذشتہ روز سپریم کونسل گڈز ٹرانسپورٹرز پنجاب کے وفد جس میں شوکت علی، نبیل محمود طارق، وسیم کھوکھر، حاجی عبدالمجید سیفی،مرزارشد بیگ اور جاوید بٹ سمیت دیگر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ شوکت علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، پنجاب حکومت کی طرف سے 16فیصد لگائے گئے سروسز چارجزاور ایگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔(جاری ہے)
سیکرٹری ٹڑانسپورٹ شوکت علی نے وفد کو آگاہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اﷲ خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ، جو کہ آپ مسائل حل کرنے گی اس کمیٹی میں صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا،صنعت کے وزیر چوہ دری محمد شفیق،پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، بھی شامل ہیں۔
یہ کمیٹی گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو سپریم کونسل گڈز ٹرانسپورٹرز پنجاب کے پلیٹ فارم سے سنے گی ۔ اور16فیصد سروسز چارجز سمیت جو بھی مسائل ہوں گے انہیں حل کرنے کے لئے پوری کوشش کرے گی۔اس کمیٹی کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے میں ہو گا جس میں سپریم کونسل گڈز ٹرانسپورٹرز پنجاب کے وفد کو بلایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.