بنوں سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب 5 آزاد امیدواروں کی جے یو آئی ف میں شمولیت کیلئے الیکشن کمیشن کا نوٹی فیکیشن منسوخ
جمعرات 27 اگست 2015 22:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بنوں سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 5 آزاد امیدواروں کی جے یو آئی ف میں شمولیت کے لئے الیکشن کمیشن کا نوٹی فی کیشن منسوخ کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس اطہر من اﷲ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پانچ امیدواروں کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزاروں کے وکیل بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ آزاد امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا مگر الیکشن کمیشن نے جے یو آئی ف میں شامل ہونے کا نوٹی فی کیشن جاری کر دیا۔ عدالت نے نوٹی فی کیشن منسوخ کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو ضلع ناظم کے انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ کا حق دیتے ہوئے سماعت 31 اگست تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.