این اے آ ر سی کی دوسری جگہ منتقلی کے خلا ف امریکہ کا حکو مت پا کستا ن کو انتبا ہ
جمعہ 28 اگست 2015 15:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) امریکی محکمہ زراعت اور یو ایس ایڈ نے حکومت پاکستان کو قومی زرعی تحقیقات مرکز (این اے آر سی) کو اپنی موجودہ جگہ سے منتقل کرنے کے خلاف انتباہ جاری کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق این اے آر سی کے معاملے کی بازگشت پاکستان میں امریکی زرعی پروجیکٹ میں بھی سنائی دی گئی ہے اور امریکہ این اے آر سی کے قیام میں بڑا شرکت دار رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے نے وزیراعظم کو شہزاد ٹاؤن میں 1250 ایکڑ پر مشتمل ہاؤسنگ سیکٹر قائم کرنے کے لئے وزیراعظم کو تجویز بھیجی ہے جہاں پر 1984ء سے زرعی تحقیقاتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ برلاگ انسٹی ٹیوٹ فار ساؤتھ ایشیاء کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مارٹن کرو نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ مکمل کیا۔(جاری ہے)
پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر مارٹن کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ این اے آر سی میں برلاگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام میں مدد دینے کے لئے تیار ہے بشرطیکہ حکومت یہ یقین دہانی کرائے کہ ریسرچ سینٹر کو کسی اور جگہ منتقل نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر این اے آر سی کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا تو لازمی طور پر دیگر عالمی مراکز بھی منتقل کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈ دینے والے اداروں کے خدشات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مارٹن کا کہنا تھا کہ این اے آر سی کو کئی وجوہات کی بناء پر اپنی موجودہ لوکیشن برقرار رکھنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سینٹر کو منتقل کر دیا گیا تو اس مرکز میں سارا مواد کھو جائے گا۔ انہوں نے کسانوں کے لئے جدید خطوط پر ٹیکنالوجی کو وسعت دینے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر بھی زور دیا۔ پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد نے عالمی مرکز کے عہدیدار کو بتایا کہ ملک میں زرعی سیکٹر کے قیام کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.