عالمی بنک آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے 75 ملین ڈالر قرض دیگا
جمعہ 28 اگست 2015 15:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) عالمی بنک نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے جاری آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت و فلاح و بہبود کیلئے 75 ملین ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بنک سے منظور ہونے والے قرض دینے کا مقصد شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شدت پسندی سے متاثر ہونے والے 5 قبائلی علاقوں جن میں شمالی وزیرستان‘ جنوبی وزیرستان‘ اورکزئی‘ کرم اور خیبر ایجنسی شامل ہیں ان آئی ڈی پیز کی مالی معاونت کرنا ہے۔
اپنے بیان میں عالمی بنک نے کہا ہے کہ شدت پسندی کے خلاف آپریشن کے بعد اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے والے افراد کو پہلے مرحلے میں فی خاندان کو 35 ہزار دیئے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں چار ماہانہ اقساط میں 16 ہزار دیئے جائیں گے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ حکومت نے آئی ڈی پیز کی بحالی اور ان علاقوں کی تعمیر نو کیلئے 75 بلین کا اندازہ لگایا تھا تاہم اس کے بدلے 75 ملین ڈالر قرض دیا گیا جن میں سے 62 ملین نقد‘ 3 ملین نوازائیدہ بچوں کی صحت اور 10 ملین سوشل موبلائزیشن‘ سٹیک ہولڈرز اور انتظامیہ کی مشاورت سے خرچ کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب گزشتہ سال جون میں شروع ہوا تھا اور اس آپریسن سے متاثرہ آئی ڈی پیز کی اپنے گھروں کو واپسی آئندہ سال مکمل ہو گی عالمی بنک کے پاکستان میں سربراہ راشد بن مسعود کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت حکومت قبائلی علاقوں میں ہنگامی حالات میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا نظام تشکیل دے سکے گی۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.