کراچی،لاوارث حالت میں ملنے والی اسلحہ سے بھری کار کی تفتیش معمہ بن گئی
10ہزار سے زائد کلاشنکوف کی گولیوں کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا
جمعہ 28 اگست 2015 20:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں لاوارث حالت میں ملنے والی اسلحہ سے بھری کار کی تفتیش معمہ بن گئی۔ 7روز گزر جانے کے باوجود برآمد ہونے والی 10ہزار سے زائد کلاشن کوف کی گولیوں کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔کار ایک رینٹ اے کار کے مالک محمد مقیم کے استعمال میں تھی جو غائب ہے۔21اگست کورضویہ سوسائٹی تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر ایک کے علاقے میں چاؤلہ مارکیٹ کے قریب سے ملنے والا لاوارث کار سے کلاشنکوف کی 10ہزار 500سے زائد گولیاں برآمد ہوئی تھی۔
دوران تفتیش کار سے منسلک تین افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ کارنمبر AHD-294 کا موجودہ مالک عاطف ہے جس نے کار رینٹ پر محمد مقیم کو دی ہوئی تھی۔ کار عامر امان اللہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو کہ پہلا مالک ہے۔(جاری ہے)
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ عامر امان اللہ نے پہلے فیصل اور پھر فیصل نے عاطف نامی شخص کو کار فروخت کر دی تھی۔ عاطف نے 30ہزار روپے ماہانہ کرائے پر اپنی کار محمد مقیم کو دی تھی۔
محمد مقیم ناظم آباد نمبر ایک کے علاقے میں کونٹرا انٹر پرائزز کے نام سے رینٹ اے کار چلاتا تھا۔ محمد مقیم نے تین ماہ کا کرایہ ادا نہیں کیا اور وہ ایک ماہ سے غائب ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد مقیم اور اسکا ملازم راحیل دونوں غائب ہیں۔ دونوں افراد کے گرفت میں آنے کے بعد معلوم ہوگا کہ برآمد ہونے والا اسلحہ کس کا ہے اور انکے کیا مقاصد تھے۔ محمد مقیم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد مقیم کئی ماہ سے غائب ہے اور اس نے اپنا رینٹ اے کار کا کاروبار راحیل کو فروخت کر دیا تھا۔`مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.