سپریم کورٹ نے جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی ،گرفتارکر لیا گیا
جمعہ 28 اگست 2015 21:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی ، پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتارکر لیا۔گزشتہ روز جسٹس اعجازاحمد چوہدری کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سپریم کورٹ رجسٹری برانچ لاہور میں کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
ملزم عادل نصیر کی عبوری ضمانت پر ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ اوکاڑہ پولیس نے ملزم کیخلاف پانچ لاکھ روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ درج کیا ہے ، ملزم اور مدعی کے درمیان صلح نامہ ہو رہا ہے ، چند دن کی مہلت دی جائے تو مدعی کو ادائیگی کر دی جائیگی۔
دوران سماعت مدعی کے وکیل نے بتایا کہ ملزم ہر مرتبہ یہی بہانا بناتا ہے مگر ادائیگی نہیں کرتا ،ملزم نے یوریا کھاد کے عوض پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا مگر چھ ماہ گزرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو سپریم کورٹ رجسٹری کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.