پشاور، عنایت اﷲ خان نے بیٹے کے قتل میں پولیس کی جانبداری پر خود سوزی کی دھمکی دیدی
جمعہ 28 اگست 2015 21:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پشاور کے نواحی علاقہ متنی کے رہائشی حاجی عنایت اﷲ خان نے بیٹے کے قتل میں پولیس کی جانب سے جانبداری کا مظاہرہ کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر خود سوزی کی دھمکی دیدی ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عنایت اﷲ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائیوں اور بیٹے کے ہمراہ ذاتی ملکیتی جائیداد میں تعمیراتی کام کرنے کے لئے میٹریل لے جا رہا تھا کہ محمد جمیل و بختیار ولد عبد الحنان نے ان پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا گیا جس کے خلاف انہوں متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کیا ہے جبکہ ملزم جمیل نے مبینہ طور پر رشوت دینے کی بناء پر سردار علی ایس ایچ او تھانہ متنی کے زور پر ایف آئی آر درج کردی جس میں کندے چجو خیل کے 29 افراد کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے جو غلط اور بے بنیاد ہے جس کا مقصد ملزمان کو سزا سے بچانا ہے ۔
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ‘ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور آئی جی پی سے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر انہیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ دلبرداشتہ ہو کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر خود سوزی کرینگے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.