چودھری شجاعت حسین کی پیرپگاڑا، غوث علی شاہ، پرویزمشرف سے ملاقاتیں، مسلم لیگوں کے اتحاد پر اتفاق
ہم خیال جماعتوں کا گرینڈ الائنس بھی بنایا جائیگا، پاک فوج کا کردار مثالی ہے ، سیاسی جماعتوں کا کام وہ کررہی ہے ملک بھر میں کرپشن ،مجرموں کیخلاف آپریشن ہونا چاہئے، سندھ ،پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہوتے دیکھنے والی عینک ڈھونڈ رہا ہوں تمام جماعتیں اپنی صفوں میں جرائم پیشہ عناصر سے لاتعلقی کا اعلان کریں، پرویزمشرف پر غداری کا الزام غلط ہے، کراچی میں میڈیا سے گفتگو
جمعہ 28 اگست 2015 21:59
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے جمعہ کو کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ و روحانی پیشوا پیر صبغت اﷲ شاہ راشدی، ممتاز مسلم لیگی رہنما سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ اور سابق صدر پرویزمشرف سے ملاقاتیں کیں جن میں مسلم لیگوں کے اتحاد پر اتفاق رائے پایا گیا جبکہ مثبت اور مؤثر اپوزیشن کا رول ادا کرنے کیلئے ہم خیال جماعتوں کا گرینڈ الائنس بھی بنایا جائیگا۔
چودھری شجاعت حسین نے طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ ان ملاقاتوں کے بعد اور کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان رہنماؤں سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کیلئے پاک فوج کا کردار مثالی ہے وہ کام کر رہی ہے جو سیاسی جماعتوں کو کرنا چاہئے تھا، ملک بھر میں کرپشن اور مجرموں کیخلاف آپریشن ہونا چاہئے، سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دیکھنے والی عینک ڈھونڈ رہا ہوں، تمام سیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں جرائم پیشہ عناصر سے لاتعلقی کا اعلان کریں، پرویزمشرف پر غداری کا الزام غلط ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.