سندھ بارکونسل ،کراچی بارکونسل کا کراچی بار کے سابق جوائنٹ سیکریٹری امیرحیدرکے قتل کے خلاف ہفتہ کوعدالتوں کابائیکاٹ کیا

ہفتہ 29 اگست 2015 14:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) سندھ بارکونسل اورکراچی بارکونسل سمیت دیگروکلاء نے کراچی بار کے سابق جوائنٹ سیکریٹری امیرحیدرکے قتل کے خلاف ہفتہ کوعدالتوں کابائیکاٹ کیا،سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ عدالتوں میں درجنوں کیس کی سماعت نہ ہوسکی،کراچی بار کے زیراہتمام سٹی کورٹ میں امیرحیدرایڈوکیٹ کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی جس میں وکلاء کی بڑی تعداد شریک تھی،اس موقع پراھتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا،وکلاء کی بڑی تعداد شریک تھی،اس موقع پراحتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا وکلاء برادری سے خطاب میں کراچی بارکے صدرنعیم قریشی ایڈوکیٹ نے امیرحیدرشاہ ایڈوکیٹ کے قاتلوں کوفی الفورگرفتار کرنے کامطالبہ کیا،سٹی کورٹ کوجانے والے راستے بندکردیئے گئے اورٹریفک کوروک دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عدالتوں میں آنے والے قیدیوں اوران کے رشتہ داروں کوسخت پریشانی کاسامنا کرناپڑا۔

متعلقہ عنوان :