ایران کی مہنگی ترین فلم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دھوم
ہفتہ 29 اگست 2015 14:57
تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ایران کی مہنگی ترین فلم " محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوشائقین میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، فلم حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پچپن پر مبنی ہے جس کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔171 منٹ پر مبنی اس فلم کو ماجد مجیدی نے ڈائریکٹ کیا ہے ، اس فلم کی تیاری پر 40 ملین ڈالر کے قریب خرچہ آیا ہے جو کہ ایرانی حکومت نے خود برادشت کیا ہے ، فلم کی تیاری میں سات سال کا عرصہ لگا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر مجیدی کا کہنا ہے کہ فلم کو بنانے کا مقصد اسلام کے اصل تشخص کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے اور اس سے سیرت نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی دنیا کے سامنے عیاں ہوگی۔انھوں نے بدقسمتی سے اس وقت اسلام کو بہت برا امیج دنیا میں پیش کیا جا رہا ہے جس کو ہر صورت بدلنے کی ضرورت ہے اور ہماری یہ فلم اس میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے بتایا کہ آج کل جو دہشتگرد اسلام کے نام پر قتل عام کر رہے ہیں اور اس کو مذہبی قرار دے رہے ہیں یہ انتہائی نامناسب اور ہمارے دین ، اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔
فلم میں سعودی عرب کی چودہ سو سال قبل کی منظر کشی کی گئی ہے جس میں اونٹوں کی سواری کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کی تیاری میں دنیائے شوبز سے جڑے بہترین چہروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن میں اٹلی کے ویٹوریو سٹورارو ، بھارت کے اے آر رحمان شامل ہیں۔ایران سینماؤں میں فلم نے دھوم مچا دی ہے اور اس وقت ایڈوانس بکنگ چل رہی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.