انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے،پاکستان کو ایشیاء کی تیز ترین ترقی کرنیوالی معیشت میں ڈھالنا ہمارا ہدف ہے ، تحریک انصاف کا ایجنڈا (ن) لیگ کی کامیابیوں سے حسد تک محدود ہوچکا ہے ، عمران خان سمجھتے ہیں حکومت کو تین سال مل گئے تو 2018 ء کا الیکشن بھی ہاتھ سے چلا جائے گا
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کابیان
ہفتہ 29 اگست 2015 18:19
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ضمنی ہوں یا عام انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے ، پاکستان کو ایشیاء کی تیز ترین ترقی کرنیوالی معیشت میں ڈھالنا ہمارا ہدف ہے ، تحریک انصاف کا ایجنڈا مسلم لیگ (ن) کی کامیابیوں سے حسد تک محدود ہوچکا ہے ، عمران خان سمجھتے ہیں کہ حکومت کو تین سال مل گئے تو 2018 ء کا الیکشن بھی ہاتھ سے جائے گا ، جوڈیشل انکوائری کمیشن کے فیصلے کے بعد انتخابات میں دھاندلی کا ایشو اب مردہ ہو چکا ہے ۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام معیشت کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے حکومت کی پشست پر کھڑی ہے ، عوام چاہتے ہیں کہ حکومت کا اقتصادی ایجنڈا کامیاب ہو ، اقتصادی راہداری اور دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہوسکا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی بے یقینی یا افراتفری ملکی معیشت کیلئے زہر ہے ، ضمنی ہوں یا عام انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے ، پاکستان کو ایشیاء کی تیز ترین ترقی کرنیوالی معیشت میں ڈالنا ہمارا ہدف ہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا مسلم لیگ (ن) کی کامیابیوں سے حسد تک محدود ہوچکا ہے ، عمران خان سمجھتے ہیں کہ حکومت کو تین سال مل گئے تو 2018 ء کا الیکشن بھی ہاتھ سے جائے گا ، جوڈیشل انکوائری کمیشن کے فیصلے کے بعد انتخابات میں دھاندلی کا ایشو اب مردہ ہو چکا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.