`کالا باغ ڈیم بناؤ تحریک کے سلسلہ میں میں میاں منیر اورناصر رمضان گجر کی قیادت میں لاہور میں ڈور ٹو ڈورمہم کا آغاز
چوہدری ظہیرالدین خاں کی ہدایت پر کالا باغ ڈیم بناؤ تحریک پورے پنجاب میں چلائی جائے گی،ناصر رمضان کالا باغ اور دیگر نئے ڈیم تعمیر نہ ہونے سے ہر سال60ارب ڈالر کا پانی سمندر میں گر کر ضائع ہورہا ہے،سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ لاہور`
ہفتہ 29 اگست 2015 20:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) چوہدری شجاعت حسین،چوہدری پرویز الہٰی،مونس الہٰی ،چوہدری ظہیرالدین کی ہدایت پر کالا باغ ڈیم بناؤ تحریک کے سلسلہ میں لاہور میں میاں منیر اورناصر رمضان گجر کی قیادت میں ڈور ٹو ڈور کالا باغ ڈیم تحریک کی آگاہی کے سلسلہ میں اچھرہ لاہور سے پمفلٹ تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا ۔مسلم لیگ لاہور کے وفد میں چوہدری محمد اشرف ،سہیل چیمہ، نصیر آرائیں اور کثیر تعداد میں مسلم لیگی کارکن شامل تھے۔
مسلم لیگی عہدیداران نے گھر گھر کالا باغ ڈیم تحریک کے سلسلہ میں پمفلٹ تقسیم کئے اور کہا کہ لاہور بھر میں ہر ہفتے ایک بازار اور علاقہ کا دورہ کیا جائے گا اورکالا باغ ڈیم بناؤ کے سلسلہ میں بروشر اور پمفلٹ تقسیم کیئے جائیں گے۔(جاری ہے)
اس موقع پر ناصر رمضان گجر سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ لاہور نے بتایا کہ مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خاں کی ہدایت پر لاہور کے بعد کالا باغ ڈیم بناؤ تحریک پورے پنجاب میں چلائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کالا باغ اور دیگر نئے ڈیم تعمیر نہ ہونے سے ہر سال60ارب ڈالر کا پانی سمندر میں گر کر ضائع ہوجاتا ہے ۔
بجلی بحران کے حل کے لیے فی الفور کالا باغ اور دیگر ڈیمز کی تعمیر شروع کی جائے ، بجلی بحران کا واحد حل کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہے اس سے نہ صرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا بلکہ سارا سال دریاؤں میں زرعی ضروریات کیلئے پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔پنجاب کے کسانوں کی بلاواسطہ اور صنعت کاروں کی بلواسطہ خوشحالی کا راز کالاباغ ڈیم کی تعمیر میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ بڑے آبی ذخائر میں سے کالاباغ ڈیم ہی وہ واحد آبی ذخیرہ ہے جس کی تعمیر سب سے آسان اور فوری طور پر قابل عمل ہے ،ہم قائدین کی ہدایت پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے رائے عامہ ہموارکرینگے کالا باغ ڈیم سے 3600 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی اور 6 ملین ایکڑ فٹ پانی بھی میسر ہو گا -موجودہ حالات میں مقتدر سیاستدانوں اور جماعتوں کی طرف سے قوم کے لیے اس سے بہتر تحفہ کوئی نہیں ہو سکتا کہ انہیں پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ سے بچانے کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر کام شروع کروانے کا اعلان کر دیا جائے -کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیرکیلئے باہمی اختلافات ختم کیئے جائیں یہی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پاکستان تعمیر و ترقی کی راہوں پر گامزن ہواور ملک اندھیروں سے نجات پاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.