`پیپلز پارٹی عمران خان کے الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے کا حصہ نہیں بنے گی،منظور وٹو
اس وقت مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف دونوں پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی نظام اور جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے الیکشن کمیشن ممبران کو بغیر سوچے سمجھے مستعفی ہو جانا چاہئے، انٹرویو `
ہفتہ 29 اگست 2015 22:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عمران خان کے الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے کا حصہ نہیں بنے گی،اس وقت مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف دونوں پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی نظام اور جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کے روز انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے2013ء کے انتخابات کو آر اوز کا الیکشن کا قرار دیا اور وہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے لیکن پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو کہ ملک میں نظام اور جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی دونوں پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں،مسلم لیگ(ن) سمجھتی ہے کہ عمران خان چار صوبائی الیکشن کمشنرز کی وجہ سے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس وقت صوبائی الیکشن کمشنرز کی ساکھ مکمل غیر جانبدار ہوچکی ہے،اس لئے انہیں اب بغیر سوچے سمجھے مستعفی ہو جانا چاہئے تاکہ مسئلہ حل ہوجائےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.