امریکہ پاکستان کا اہم اتحادی ہے،پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ چاہتا ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر ڈاکٹر سوزن رائس سے ملاقات میں گفتگو ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں پاک امریکہ تعلقات کے معاملات پر تبادلہ خیال
اتوار 30 اگست 2015 13:31
اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ امریکہ تمام شعبوں بالخصوص معیشت، دفاع اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں پاکستان کا اہم اتحادی ہے اور پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات اتوار کویہاں امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر ڈاکٹر سوزن رائس سے ملاقات میں کہی ۔
امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے جنوبی ایشیاء کے معاملات کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر پیٹر لیوائے اور امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی اس موقع پرموجود تھے۔ اجلاس میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں پاک امریکہ تعلقات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس موقع پر خطہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ معیشت، دفاع اور دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان کا ایک اہم اتحادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ چاہتا ہے جو دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطہ اور دنیا کے مفاد میں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ رواں سال اکتوبر میں اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے استحکام کی توقع رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر رائس نے پاک امریکہ مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور دفاع، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات مثالی ہیں۔ ڈاکٹر رائس نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں اور اس دوران حاصل کی جانے والی کامیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیراعظم کے پرامن ہمسائیگی کے نظریہ کو بھی سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.